ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبۂ نینوا کی پولیس کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی پولیس نے موصل شہر میں سرچ آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر کۓ بغیر کہا ہے کہ یہ سرچ آپریشن پہلے سے موصولہ اطلاع پر کیا گیا اور پولیس نے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو تفتیش کے لیۓ تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے مخالفین کو اسرائیل اور بعض عرب اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور وہ عراق کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کی حمایت اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے حکومت کے کاموں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۵۲
24 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422837
عراقی پولیس نے موصل شہر میں سرچ آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔